المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8573
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ قَالَ : نَا الْعَلَاءُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يُجْزِئُ وَلَدٌ وَالِدَهُ ، إِلَّا أَنْ يَجِدَهُ مَمْلُوكًا فَيَشْتَرِيَهُ ، فَيُعْتِقَهُ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ غَيْرُ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی بیٹا اپنے باپ کا حق (احسان) پورا ادا نہیں کر سکتا، مگر یہ کہ وہ اسے غلام پائے، پھر اسے خرید کر آزاد کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علاء سے خالد بن خداش کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“