المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ قَالَ : ثَنَا يَحْيَى بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَ عَنِ السَّاعَةِ قَالَ : وَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ ، فَقَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى ، ثُمَّ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيْنَ السَّائِلُ عَنِ السَّاعَةِ ؟ فَقَالَ لَهُ : I " مَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ I " قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ كَبِيرِ عَمَلٍ وَلَا صَلَاةٍ إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ I " قَالَ أَنَسٌ : I " فَمَا رَأَيْتُ الْمُسْلِمِينَ فَرِحُوا بِشَيْءٍ بَعْدَ الْإِسْلَامِ فَرَحَهُمْ بِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور اس نے قیامت کے بارے میں پوچھا۔ اس دوران نماز کا وقت ہو گیا تو نبی ﷺ کھڑے ہوئے اور نماز پڑھائی، پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے بارے میں پوچھنے والا کہاں ہے؟“ پھر اس سے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے؟“ اس نے عرض کیا: ”میں نے اس کے لیے نہ کوئی بڑا عمل تیار کیا ہے اور نہ نماز، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت رکھتا ہے۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: ”میں نے مسلمانوں کو اسلام لانے کے بعد کسی چیز پر اتنا خوش ہوتے نہیں دیکھا جتنا وہ اس بات سے خوش ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن حمید الطویل سے عبداللہ بن یونس بن عبید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“