المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8551
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْحَوْضِيُّ قَالَ : ثَنَا مُرَجَّى بْنُ رَجَاءٍ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : كُنَّا نَنْقُلُ اللَّبِنَ لِبِنَاءِ الْمَسْجِدِ لَبِنَةً لَبِنَةً ، وَكَانَ عَمَّارٌ يَنْقُلُ لَبِنَتَيْنِ لَبِنَتَيْنِ ، فَنَفَضَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - التُّرَابَ عَنْ كَتِفَيْهِ قَالَ : وَيْحَكَ يَا ابْنَ سُمَيَّةَ ، تَقْتُلُكَ الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُرَجَّى بْنِ رَجَاءٍ إِلَّا أَبُو عُمَرَ الْحَوْضِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم مسجد کی تعمیر کے لیے اینٹیں ڈھو رہے تھے، ہم ایک ایک اینٹ اٹھاتے تھے جبکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ دو دو اینٹیں اٹھا کر لاتے تھے، تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے کندھوں سے مٹی جھاڑی اور فرمایا: ”اے ابن سمیہ! افسوس ہے تم پر (یا: تم پر اللہ کی رحمت ہو)، تمہیں باغی گروہ قتل کرے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مرجی بن رجاء سے ابو عمر حوضی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“