المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8547
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : نَذَرَ أَبُو إِسْرَائِيلَ أَنْ يَقُومَ فِي الشَّمْسِ يَوْمًا إِلَى اللَّيْلِ وَلَا يَتَكَلَّمَ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْعُدَ وَيَتَكَلَّمَ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا حَجَّاجٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”ابو اسرائیل رضی اللہ عنہ نے نذر مانی کہ وہ ایک دن صبح سے رات تک دھوپ میں کھڑے رہیں گے اور کسی سے بات نہیں کریں گے، تو نبی کریم ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ وہ بیٹھ جائیں اور بات کریں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر سے حجاج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عباد بن عوام منفرد ہیں۔“