المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَ : نَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثِ سَاعَاتٍ نُصَلِّي فِيهِنَّ ، أَوْ نَقْبُرُ فِيهَا مَوْتَانَا : حِينَ تَطْلُعُ الشَّمْسُ بَازِغَةً حَتَّى تَرْتَفِعَ ، وَحِينَ يَقُومُ قَائِمُ الظَّهِيرَةِ ، وَحِينَ تَضَيَّفُ لِغُرُوبِهَا I " قُلْتُ لِعُقْبَةَ : أَيُدْفَنُ بِاللَّيْلِ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، دُفِنَ أَبُو بَكْرٍ بِاللَّيْلِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ وَمَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ الْبَصْرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْ مَخْلَدٍ : الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الْجَزَرِيُّ .
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین اوقات میں نماز پڑھنے اور اپنے مُردوں کو دفن کرنے سے منع فرمایا: ”جب سورج چمکتا ہوا طلوع ہو رہا ہو یہاں تک کہ بلند ہو جائے، اور جب ٹھیک دوپہر کا وقت ہو (یعنی سورج عین سر پر ہو) یہاں تک کہ ڈھل جائے، اور جب سورج غروب کی طرف مائل ہو جائے۔“ (راوی کہتے ہیں:) میں نے سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا رات کے وقت دفن کیا جا سکتا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو رات کے وقت دفن کیا گیا تھا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو روح بن قاسم سے یزید بن زریع اور مخلد بن یزید بصری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور مخلد سے روایت کرنے میں فضل بن یعقوب جزری منفرد ہیں۔“