المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا شَاذٌّ قَالَ : نَا هَاشِمٌ ، عَنْ كِنَانَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ يَدَيَّ أَرْبَعَةُ آلَافِ نَوَاةٍ أُسَبِّحُ بِهِنَّ ، فَقَالَ : I " يَا بِنْتَ حُيَيٍّ ، مَا هَذَا ؟ I " قُلْتُ : أُسَبِّحُ فِيهِ ، قَالَ : I " قَدْ سَبَّحْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَلَى رَأْسِكَ أَكْثَرَ مِنْ هَذَا I " ، فَقُلْتُ : عَلِّمْنِي يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ : قُولِي : سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ مِنْ شَيْءٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذِهِ الْأَحَادِيثَ عَنْ كِنَانَةَ ، عَنْ صَفِيَّةَ إِلَّا هَاشِمُ بْنُ سَعِيدٍ الْكُوفِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهَا : شَاذٌّ .
ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”رسول اللہ ﷺ میرے پاس تشریف لائے تو میرے سامنے چار ہزار گٹھلیاں پڑی تھیں جن پر میں تسبیح پڑھ رہی تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے حیی کی بیٹی! یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”میں ان پر تسبیح پڑھ رہی ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب سے میں تمہارے پاس کھڑا ہوا ہوں، میں نے اس سے کہیں زیادہ تسبیح پڑھ لی ہے۔“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! مجھے (بھی) سکھا دیجیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یوں کہو: «سُبْحَانَ اللهِ عَدَدَ مَا خَلَقَ مِنْ شَيْءٍ» ”اللہ پاک ہے، اس کی مخلوق میں سے ہر چیز کی تعداد کے برابر۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان احادیث کو کنانہ سے، انہوں نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے، ہاشم بن سعید کوفی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، ان میں شاذ (بن فیاض) منفرد ہیں۔“