المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8492
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سَلِيطٍ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : نَا ضِرَارُ بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَأَبِي سَعِيدٍ ، قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ : الصَّوْمُ لِي ، وَأَنَا أَجْزِي بِهِ .
I " وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ : إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ ، وَإِذَا لَقِيَ اللهَ فَجَزَاهُ فَرِحَ I " .
I " وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللهِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سِنَانٍ ضِرَارِ بْنِ مُرَّةَ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ عزوجل فرماتا ہے: «الصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِهِ» روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا۔
اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، اور جب اپنے رب سے ملے گا اور وہ اسے (روزے کا) بدلہ دے گا تو خوش ہوگا۔
اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو سنان ضرار بن مرہ سے اس حدیث کو عبدالعزیز اور محمد بن فضیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“