المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8490
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ قَالَ : نَا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ الْيُحْمَدِيُّ ، عَنْ هِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِذَا أَخَذَ أَحَدُكُمْ فَلْيَأْخُذْ بِيَمِينِهِ ، وَإِذَا أَعْطَى فَلْيُعْطِ بِيَمِينِهِ ، وَإِذَا أَكَلَ فَلْيَأْكُلْ بِيَمِينِهِ ، وَإِذَا شَرِبَ فَلْيَشْرَبْ بِيَمِينِهِ ، فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَأْخُذُ بِشِمَالِهِ ، وَيُعْطِي بِشِمَالِهِ ، وَيَأْكُلُ بِشِمَالِهِ ، وَيَشْرَبُ بِشِمَالِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا زِيَادُ بْنُ الرَّبِيعِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کوئی چیز لے تو دائیں ہاتھ سے لے، اور جب دے تو دائیں ہاتھ سے دے، اور جب کھائے تو دائیں ہاتھ سے کھائے، اور جب پیے تو دائیں ہاتھ سے پیے، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے لیتا ہے، بائیں ہاتھ سے دیتا ہے، بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہشام سے زیاد بن ربیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں حفص بن عمر الجدی منفرد ہیں۔“