المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8476
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ : نَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا عِمْرَانُ قَالَ : سَمِعْتُ الْحَكَمَ ، يُحَدِّثُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ بَنَى مَسْجِدًا يَرَاهُ اللهُ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ، فَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غُفِرَ لَهُ ، وَمَنْ حَفَرَ قَبْرًا يَرَاهُ اللهُ بَنَى اللهُ لَهُ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ ، وَإِنْ مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ غُفِرَ لَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ الْحَكَمِ إِلَّا عِمْرَانُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : عَلِيُّ بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ کو دکھانے کے لیے (یعنی خالص اللہ کی رضا کے لیے) مسجد بنائی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا، پھر اگر وہ اسی دن فوت ہو جائے تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔ اور جس نے اللہ کو دکھانے کے لیے قبر کھودی، اللہ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا، اور اگر وہ اسی دن فوت ہو جائے تو اس کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو حکم سے عمران کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، علی بن عثمان ان دونوں کے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“