المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ قَالَ : نَا حُمَيْدٌ ، مَوْلَى عَفْرَاءَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ :
قَدِمَ عَلَيْنَا أَبُو ذَرٍّ ، فَأَخَذَ بِحَلْقَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ ، فَنَادَى بِصَوْتِهِ الْأَعْلَى ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، إِلَّا بِمَكَّةَ ، إِلَّا بِمَكَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا حُمَيْدٌ مَوْلَى عَفْرَاءَ ، وَهُوَ حُمَيْدُ بْنُ قَيْسٍ الْأَعْرَجُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيُّ .
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے، انہوں نے کعبہ کے دروازے کا حلقہ (کنڈا) تھاما اور اپنی بلند ترین آواز میں پکار کر کہا: اے لوگو! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: «لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، إِلَّا بِمَكَّةَ ، إِلَّا بِمَكَّةَ» ”عصر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے، اور فجر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، سوائے مکہ کے، سوائے مکہ کے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قیس بن سعید رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف حمید مولیٰ عفراء رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور وہ حمید بن قیس الاعرج ہیں، اس روایت کے ساتھ عبداللہ بن مؤمل المخزومی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“