المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8460
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ ، قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ وَقَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَتَبَاهَى النَّاسُ فِي الْمَسَاجِدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا حَمَّادٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْخُزَاعِيُّ I " وَرَوَاهُ النَّاسُ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، فَقَطَّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ لوگ مسجدوں (کی تعمیر و آرائش) میں ایک دوسرے پر فخر کرنے لگیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث حماد کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اس میں محمد بن عبداللہ خزاعی منفرد ہیں، جبکہ لوگوں نے اسے حماد سے، انہوں نے ایوب سے، انہوں نے ابو قلابہ سے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے ہی روایت کیا ہے، بس۔“