المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8446
حَدَّثَنَا مُوسَى قَالَ : نَا مُحَمَّدٌ قَالَ : نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ غَزِيَّةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ، وَإِنَّ اللهَ عَهِدَ مَنْ شَرِبَ مُسْكِرًا أَنْ يَسْقِيَهُ مِنْ طِينَةِ الْخَبَالِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عُصَارَةِ أَهْلِ النَّارِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَارَةَ إِلَّا الدَّرَاوَرْدِيُّ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور اللہ تعالیٰ نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے کہ جو شخص نشہ آور چیز پیے گا اسے قیامت کے دن ’طِينَةُ الخَبَال‘ پلائے گا، اور یہ جہنمیوں کا نچوڑ (یعنی ان کے جسموں سے بہنے والی پیپ اور رطوبت) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمارہ سے دراوردی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“