المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
وَبِهِ ، حَدَّثَنَا عَبَّادٌ قَالَ : نَا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِيُّ قَالَ : سَمِعْتُ الشَّعْبِيَّ ، يُحَدِّثُ عَنْ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : أَمَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ ، فَلَمَّا انْفَتَلَ نَظَرَ إِلَى رَجُلٍ وَحْدَهُ قَائِمًا يُصَلِّي خَلْفَ النَّاسِ ، فَقَالَ : أَيُّهَا الْمُصَلِّي وَحْدَهُ ، هَلَّا كُنْتَ وَصَلْتَ الصَّفَّ أَمْ أَخَذْتَ بِيَدِ رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ فَصَفَّ مَعَكَ ؛ فَإِنَّهُ لَا صَلَاةَ لَكَ وَحْدَكَ ، فَأَعِدْ صَلَاتَكَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ بِهَذَا التَّمَامِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا السَّرِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبَّادٌ .
سیدنا وابصہ بن معبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہو کر مڑے تو ایک آدمی پر نظر پڑی جو لوگوں کے پیچھے اکیلا کھڑا نماز پڑھ رہا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے اکیلے نماز پڑھنے والے! تو نے صف سے ملنے کی کوشش کیوں نہ کی، یا لوگوں میں سے کسی آدمی کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے ساتھ صف میں کیوں نہ کھڑا کر لیا؟ کیونکہ اکیلے تیری کوئی نماز نہیں، لہٰذا اپنی نماز دوبارہ پڑھ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اس مکمل صورت میں شعبی رحمہ اللہ سے سری بن اسماعیل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس کی روایت میں عباد منفرد ہیں۔“