المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8391
وَبِهِ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : نَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَبِيعَ أَحَدُكُمْ عَلَى بَيْعِ أَخِيهِ حَتَّى يَذَرَ ، إِلَّا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ ، وَأَنْ يَخْطِبَ أَحَدُكُمْ عَلَى خِطْبَةِ أَخِيهِ حَتَّى يَذَرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ ، وَلَا يُرْوَى : I " إِلَّا الْغَنَائِمَ وَالْمَوَارِيثَ I " عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے سودے پر سودا کرے، یہاں تک کہ وہ (پہلا) اسے چھوڑ دے، سوائے مالِ غنیمت اور وراثت (کی نیلامی) کے، اور یہ بھی منع فرمایا کہ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے پیغامِ نکاح پر پیغام بھیجے، یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن اسلم سے عبیداللہ بن ابی جعفر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابن لہیعہ منفرد ہیں، اور ”سوائے مالِ غنیمت اور وراثت کے“ کے الفاظ رسول اللہ ﷺ سے صرف اسی سند سے مروی ہیں۔“