المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8384
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ تَبْعَثُنَا فَنَمُرُّ بِالْقَوْمِ ، فَنَسْأَلُهُمُ الْقِرَى فَيَمْنَعُونَنَا ، فَكَيْفَ نَصْنَعُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : سَلُوهُمْ قِرَى الضَّيْفِ الَّذِي هُوَ حَقُّهُ ، فَإِنْ أَبَوْهُ فَخُذُوا مِنْهُمْ وَإِنْ كَرِهُوا ، بِئْسَ الْقَوْمُ قَوْمٌ لَا يُقْرُونَ الضَّيْفَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ .
ترجمہ
سیدنا عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ ہمیں (مہمات پر) بھیجتے ہیں تو ہم کسی قوم کے پاس سے گزرتے ہیں، ان سے مہمانی طلب کرتے ہیں تو وہ ہمیں انکار کر دیتے ہیں، اے اللہ کے رسول! ہم ایسی صورت میں کیا کریں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان سے مہمان کی وہ ضیافت مانگو جو اس کا حق ہے، پھر اگر وہ انکار کریں تو ان سے (بقدرِ حق) لے لو، خواہ وہ ناپسند کریں۔ بہت ہی برے ہیں وہ لوگ جو مہمان کی مہمان نوازی نہیں کرتے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یزید بن ابی حبیب سے ابن لہیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“