المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8381
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، نَا أَبُو تَقِيٍّ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، ثَنَا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ التُّجِيبِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَيْلِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا يُونُسُ ، وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ ، وَلَا عَنْ إِسْمَاعِيلَ إِلَّا الْمُعَافَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو تَقِيٍّ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”علم کا طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے یونس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یونس سے اسماعیل کے سوا کسی نے نہیں، اور اسماعیل سے معافیٰ کے سوا کسی نے نہیں، اور ابو تقی اس میں منفرد ہیں۔“