المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْهَادِ ، أَنَّ مُسْلِمَ بْنَ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، أَخْبَرَهُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَالَ : لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ أَنْ تَصُومَ بِحَضْرَةِ زَوْجِهَا إِلَّا بِإِذْنِهِ ، وَمَا تَصَدَّقَتْ بِهِ مِنْ كَسْبِهِ كَانَ لَهُ نِصْفُهُ ، وَإِنَّهَا مِنْ ضِلَعٍ ، فَإِنْ رَفَقْتَ بِهِ تَمَتَّعْتَ مِنْهُ ، وَإِنْ ذَهَبْتَ تُقِيمُهُ كَسَرْتَهُ ، وَكَسْرُهُ فِرَاقُهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُسْلِمٍ إِلَّا ابْنُ الْهَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : ابْنُ لَهِيعَةَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ وہ شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر (نفلی) روزہ رکھے، اور وہ اپنے شوہر کی کمائی میں سے جو کچھ صدقہ کرے تو اس کا آدھا (ثواب) شوہر کو ملتا ہے۔ اور بلاشبہ عورت پسلی سے (پیدا کی گئی) ہے، پس اگر تم اس کے ساتھ نرمی کا برتاؤ کرو گے تو اس سے فائدہ اٹھاتے رہو گے، اور اگر اسے سیدھا کرنے لگو گے تو اسے توڑ بیٹھو گے، اور اس کا توڑنا اسے طلاق دینا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسلم (بن ولید) سے ابن الہاد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن لہیعہ اس میں منفرد ہیں۔“