المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8376
قَالَ بُكَيْرٌ : وَحَدَّثَنِي نَافِعٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، يَقُولُ : كُنَّا نُكْرِي أَرْضًا ، ثُمَّ تَرَكْنَا ذَلِكَ حِينَ سَمِعْنَا حَدِيثَ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا عَمْرٌو ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : ابْنُ وَهْبٍ .
ترجمہ
بکیر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ نافع رحمہ اللہ نے مجھے بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا: ”ہم زمین کرائے پر دیا کرتے تھے، پھر جب ہم نے سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی رسول اللہ ﷺ سے روایت کردہ حدیث سنی تو ہم نے یہ عمل چھوڑ دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو بکیر رحمہ اللہ سے عمرو رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان دونوں کے روایت کرنے میں ابن وہب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“