المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8374
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ سَهْلٍ ، نَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَدَنِيَّ حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ ، I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوَاقِعُ فَيُصْبِحُ جُنُبًا ، فَيَغْتَسِلُ وَيَصُومُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ أَبُو طُوَالَةَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ إِلَّا عَمْرٌو I " وَرَوَاهُ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي طُوَالَةَ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ مَوْلَى عَائِشَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ (اپنی ازواج سے) مباشرت فرماتے اور پھر حالتِ جنابت میں صبح کرتے، تو غسل فرماتے اور روزہ رکھ لیتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ (یعنی ابو طوالہ) سے، انہوں نے ابو سلمہ رحمہ اللہ سے، عمرو رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اور اسے مالک بن انس رحمہ اللہ نے ابو طوالہ سے، انہوں نے ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ابو یونس رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔“