المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8370
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ يَحْيَى الْبَاهِلِيُّ ، ثَنَا زِيَادُ بْنُ سَهْلٍ الرَّقَاشِيُّ ، نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ لَمْ يَرْضَ بِقَضَاءِ اللهِ وَقَدَرِهِ فَلْيَلْتَمِسْ إِلَهًا غَيْرَهُ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ إِلَّا زِيَادُ بْنُ سَهْلٍ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی قضا و قدر پر راضی نہ ہو، وہ اپنے لیے اللہ کے سوا کوئی اور معبود تلاش کر لے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد حذاء سے یہ حدیث زیاد بن سہل کے سوا کسی نے روایت نہیں کی۔“