المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8358
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، نَا الْقَعْنَبِيُّ ، نَا طَلْقُ بْنُ سَكَنٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ ، أَوْ صَاعًا مِنْ شَعِيرٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا طَلْقُ بْنُ سَكَنٍ ، وَلَا عَنْ طَلْقٍ إِلَّا الْقَعْنَبِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقَدَّمِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صدقۂ فطر کے بارے میں حکم دیا کہ وہ ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو ہے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے طلق بن سکن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور طلق سے قعنبی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور احمد بن محمد مقدمی اس کے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“