المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ أَبِي لُبَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَاهْ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْحَائِضُ تَنْظُرُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ عَشْرٍ ، فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ فَهِيَ طَاهِرٌ ، وَإِنْ جَاوَزَتِ الْعَشَرَةَ فَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي ، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ احْتَشَتْ ، وَاسْتَثْفَرَتْ ، وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ ، وَتَنْتَظِرُ النُّفَسَاءُ مَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً ، فَإِنْ رَأَتِ الطُّهْرَ قَبْلَ ذَلِكَ فَهِيَ طَاهِرٌ ، وَإِنْ جَاوَزَتِ الْأَرْبَعِينَ فَهِيَ بِمَنْزِلَةِ الْمُسْتَحَاضَةِ تَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي ، فَإِنْ غَلَبَهَا الدَّمُ احْتَشَتْ ، وَاسْتَثْفَرَتْ وَتَوَضَّأَتْ لِكُلِّ صَلَاةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدَةَ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”حائضہ عورت دس دن تک انتظار کرے، اگر اس دوران وہ پاکی دیکھ لے تو پاک ہے، اور اگر دس دن سے بڑھ جائے تو وہ مستحاضہ ہے، وہ غسل کرے اور نماز پڑھے۔ اگر خون اس پر غالب آ جائے تو روئی یا کپڑا رکھ لے اور لنگوٹ کس لے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے۔ اور نفاس والی عورت چالیس راتوں تک انتظار کرے، اگر اس سے پہلے پاکی دیکھ لے تو پاک ہے، اور اگر چالیس سے بڑھ جائے تو وہ مستحاضہ کے حکم میں ہے، غسل کرے اور نماز پڑھے، اور اگر خون اس پر غالب آ جائے تو روئی یا کپڑا رکھ لے اور لنگوٹ کس لے اور ہر نماز کے لیے وضو کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدہ بن ابی لبابہ سے ابن علاثہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اسے روایت کرنے میں عمرو بن حصین منفرد ہے۔“