المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ ، ثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى الْمِنْبَرِ : أَيُّهَا النَّاسُ تَوَاضَعُوا ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ تَوَاضَعَ لِلهِ رَفَعَهُ ، وَقَالَ : انْتَعِشْ نَعَشَكَ اللهُ ، فَهُوَ فِي أَعْيُنِ النَّاسِ عَظِيمٌ ، وَفِي نَفْسِهِ صَغِيرٌ ، وَمَنْ تَكَبَّرَ قَصَمَهُ اللهُ I " ، وَقَالَ : I " اخْسَأْ ، فَهُوَ فِي أَعْيُنِ النَّاسِ صَغِيرٌ ، وَفِي نَفْسِهِ كَبِيرٌ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا الثَّوْرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ .
عابس بن ربیعہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر فرمایا: ”لوگو! تواضع (عاجزی) اختیار کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کے لیے تواضع اختیار کرتا ہے، اللہ اسے بلند کر دیتا ہے اور فرماتا ہے: ”اٹھ، اللہ تجھے سربلند کرے“، چنانچہ وہ لوگوں کی نظروں میں بڑا ہوتا ہے اور اپنے آپ میں چھوٹا ہوتا ہے۔ اور جو شخص تکبر کرتا ہے، اللہ اسے توڑ کر رکھ دیتا ہے اور فرماتا ہے: ”دفع ہو، ذلیل ہو جا“، چنانچہ وہ لوگوں کی نظروں میں حقیر ہوتا ہے اور اپنے آپ میں بڑا ہوتا ہے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے سفیان ثوری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سعید بن سلام منفرد ہیں۔“