المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8303
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ : لَعَنَ عَشَرَةً : الْوَاشِمَةَ ، وَالْمَوْشُومَةَ ، وَالسَّافِعَةَ وَجْهَهَا ، وَالْوَاصِلَةَ ، وَالْمَوْصُولَةَ ، وَآكِلَ الرِّبَا ، وَشَاهِدَهُ ، وَمَانِعَ الصَّدَقَةِ ، وَالرَّجُلَ الْمُتَشَبِّهَ بِالنِّسَاءِ ، وَالْمَرْأَةَ الْمُتَشَبِّهَةَ بِالرِّجَالِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے دس قسم کے لوگوں پر لعنت فرمائی: ”گودنے والی عورت پر، گدوانے والی عورت پر، اپنے چہرے کو (غم میں) نوچنے والی عورت پر، بال جوڑنے والی عورت پر، جوڑوانے والی عورت پر، سود کھانے والے پر، اس کے گواہ پر، زکوٰۃ و صدقہ روکنے والے پر، عورتوں کی مشابہت اختیار کرنے والے مرد پر، اور مردوں کی مشابہت اختیار کرنے والی عورت پر۔“