المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ الْعُقَيْلِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُلَاثَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَرَادَ الْعَبْدُ الصَّلَاةَ مِنَ اللَّيْلِ أَتَاهُ الْمَلَكُ ، فَقَالَ لَهُ : قُمْ ، قَدْ أَصْبَحْتَ فَصَلِّ ، وَاذْكُرْ رَبَّكَ ، فَيَأْتِيهِ الشَّيْطَانُ ، فَيَقُولُ : عَلَيْكَ لَيْلٌ وَسَوْفَ تَقُومُ ، فَنَمْ سَاعَةً ، فَإِنْ هُوَ قَامَ فَصَلَّى أَصْبَحَ نَشِيطًا ، خَفِيفَ الْجِسْمِ ، قَرِيرَ الْعَيْنِ ، وَإِنْ هُوَ أَطَاعَ الشَّيْطَانَ حَتَّى يُصْبِحَ بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ مَرْفُوعًا ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا ابْنُ عُلَاثَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب بندہ رات کو نماز پڑھنے کا ارادہ کرتا ہے تو فرشتہ اس کے پاس آ کر کہتا ہے: اٹھو، صبح ہو چکی ہے، نماز پڑھو اور اپنے رب کا ذکر کرو۔ پھر شیطان اس کے پاس آ کر کہتا ہے: ابھی تو تم پر بہت رات باقی ہے، اٹھ جانا، تھوڑی دیر اور سو لو۔ پھر اگر وہ اٹھ کر نماز پڑھ لیتا ہے تو صبح اس حال میں کرتا ہے کہ وہ چاق و چوبند، ہلکے پھلکے بدن والا اور ٹھنڈی آنکھوں والا ہوتا ہے، اور اگر وہ شیطان کی بات مان لیتا ہے یہاں تک کہ صبح ہو جاتی ہے تو شیطان اس کے کان میں پیشاب کر دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے، انہوں نے ابو اسحاق سے مرفوع روایت کرنے میں ابن علاثہ کے سوا کوئی نہیں، اور ان سے روایت کرنے میں عمرو بن حصین منفرد ہیں۔“