المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8282
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ زَكَرِيَّا التُّسْتَرِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الشَّاذَكُونِيُّ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ بَدْرِ بْنِ الْخَلِيلِ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصِّيَامِ ، فَقَالَ : عَلَيْكَ بِالْبِيضِ : ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَدْرِ بْنِ الْخَلِيلِ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم ﷺ سے روزوں کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم ایام بیض (چاند کی روشن راتوں والے دنوں) کے روزے رکھا کرو، یعنی ہر مہینے میں تین دن۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث بدر بن خلیل سے صرف عیسیٰ بن یونس نے روایت کی ہے، اس میں سلیمان بن داود منفرد ہیں۔“