المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8278
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عِمْرَانَ الْقَصِيرِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي عَلَى بَعِيرٍ فِي التَّطَوُّعِ حَيْثُمَا تَوَجَّهَ بِهِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عِمْرَانَ الْقَصِيرِ إِلَّا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نفلی نماز اونٹ پر پڑھ رہے تھے، اونٹ آپ ﷺ کو لے کر جس طرف بھی رخ کرتا (آپ ﷺ اسی طرف نماز پڑھتے رہتے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عمران القصیر سے سوید بن عبدالعزیز کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“