المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8260
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ عِمْرَانَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ ، عَنْ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ، وَعَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الصُّبَيِّ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : أَهْلَلْتُ بِالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ ، فَلَقِيتُ عُمَرَ ، فَقَالَ : I " هُدِيتَ لِسُنَّةِ نَبِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ وَحَمَّادٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا هَارُونُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ .
ترجمہ
صبی بن معبد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے حج اور عمرہ دونوں کا اکٹھا احرام باندھا، پھر میری ملاقات سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے فرمایا: ”تمہیں اپنے نبی ﷺ کی سنت کی توفیق دی گئی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم اور حماد سے سلیمان بن ابی داود کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور سلیمان سے ہارون کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں علی بن حرب منفرد ہیں۔“