المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، بَعَثَ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ الْجَرَّاحِ عَامَ الرَّمَادَةِ يَقْسِمُ بَيْنَ الْعَرَبِ قَسْمًا ، فَعَمَّلَهُ عُمَرُ حِينَ رَجَعَ أَلْفَ دِينَارٍ ، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا ، فَقَالَ عُمَرُ : I " خُذْهَا ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ لَنَا بِذَلِكَ فَكَرِهْنَا ، فَأَمَرَنَا أَنْ نَأْخُذَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ .
اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عام الرمادہ (قحط کے سال) میں سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو بھیجا کہ وہ عربوں میں مال تقسیم کریں۔ جب وہ واپس آئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس خدمت کے عوض ایک ہزار دینار دینا چاہے، مگر انہوں نے لینے سے انکار کر دیا۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اسے لے لو، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بھی اسی طرح (عمل کی اجرت) دینے کا حکم دیا تھا تو ہم نے اسے ناپسند کیا، پھر آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اسے قبول کر لیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبدالرحمن بن زید سے ولید بن مسلم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“