❮
❯
حدیث نمبر: 8244
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ، ثَنَا بَقِيَّةُ ، ثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، حَدَّثَنِي سِنَانُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنِي يَزِيدُ بْنُ خُمَيْرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو الدَّرْدَاءِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَخَذَ أَرْضًا بِجِزْيَتِهَا فَقَدِ اسْتَقَالَ هِجْرَتَهُ ، وَمَنْ نَزَعَ صَغَارَ كَافِرٍ مِنْ عُنُقِهِ فَجَعَلَهُ فِي عُنُقِهِ فَقَدْ وَلَّى الْإِسْلَامَ وَرَاءَ ظَهْرِهِ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى I " .
ترجمہ

سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے جزیہ کی شرط پر (کسی کافر سے) زمین لے لی، اس نے اپنی ہجرت واپس کر دی (ہجرت کے اجر سے دستبردار ہو گیا)، اور جس نے کسی کافر کی گردن سے ذلت کا طوق (جزیہ کی پستی و ماتحتی) اتار کر اپنی گردن میں ڈال لیا، اس نے اسلام کو پس پشت ڈال دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں محمد بن مصفیٰ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8244
درجۂ حدیث محدثین: في إسناده بقية بن الوليد، وفيه مقال
تخریج حدیث «قال المنذري: في إسناده بقية بن الوليد وفيه مقال «عون المعبود شرح سنن أبي داود، ج 3، ص 146»»
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3082، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18463، والبزار فى «مسنده» برقم: 4131»