المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8238
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيُّ ، ثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ ، نَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ نَامَ حَتَّى أَصْبَحَ ؟ قَالَ : بَالَ الشَّيْطَانُ فِي أُذُنِهِ قَالَ سُفْيَانُ : I " هَذَا عِنْدَنَا الَّذِي يَنَامُ عَنِ الْفَرِيضَةِ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا الْقَاسِمُ الْجَرْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے ایک ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو صبح تک سویا رہا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”شیطان نے اس کے کان میں پیشاب کر دیا۔“ سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہمارے نزدیک اس سے مراد وہ شخص ہے جو فرض نماز سے سویا رہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے صرف قاسم جرمی نے روایت کیا ہے، اس میں علی بن حرب منفرد ہیں۔“