المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ جُمْهُورٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، نَا أَبُو شَيْبَةَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْكِنْدِيُّ ، عَنْ أَبِي الْمُغِيرَةِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ نَاسًا مِنْ أُمَّتِي سَيَقْرَؤُونَ الْقُرْآنَ ، وَيَتَعَمَّقُونَ فِي الدِّينِ ، يَأْتِيهِمُ الشَّيْطَانُ يَقُولُ : لَوْ مَا أَتَيْتُمُ الْمُلُوكَ فَأَصَبْتُمْ مِنْ دُنْيَاهُمْ ، فَاعْتَزَلْتُمُوهُمْ بِدِينِكُمْ أَلَا وَلَا يَكُونُ ذَلِكَ إِلَّا كَمَا لَا يُجْتَنَى مِنَ الْقَتَادِ إِلَّا الشَّوْكُ ، كَذَلِكَ لَا يُجْتَنَى مِنْ قُرْبِهِمْ إِلَّا الْخَطَايَا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے اور دین میں گہرائی (اور تکلف) اختیار کریں گے، شیطان ان کے پاس آ کر کہے گا: تم بادشاہوں کے پاس کیوں نہیں جاتے کہ ان کی دنیا سے کچھ حاصل کرو اور اپنے دین کو لے کر ان سے الگ تھلگ رہو؟ خبردار! ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا، جیسے قتاد (ایک خاردار درخت) سے کانٹوں کے سوا کچھ نہیں چنا جا سکتا، اسی طرح ان کی قربت سے گناہوں کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں ہشام بن عمار منفرد ہیں۔“