المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 823
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُلَيْمٍ قَالَ : نَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عُقَيْلِ بْنِ خَالِدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ قُمَامَةً ، وَقُمَامَةُ الْمَسْجِدِ : لَا وَاللهِ ، وَبَلَى وَاللهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عُقَيْلٌ ، وَلَا عَنْ عُقَيْلٍ إِلَّا رِشْدِينُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک ہر چیز کا کوڑا کرکٹ ہوتا ہے، اور مسجد کا کوڑا کرکٹ (دورانِ گفتگو) «لَا وَاللهِ» ”نہیں، اللہ کی قسم!“ اور «وَبَلَى وَاللهِ» ”کیوں نہیں، اللہ کی قسم!“ جیسے الفاظ کہنا ہے۔“
اس حدیث کو زہری رحمہ اللہ سے صرف عقیل رحمہ اللہ نے، اور عقیل رحمہ اللہ سے صرف رشدین رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔