المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا حَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ ، نَا سَهْلُ بْنُ حَمَّادٍ أَبُو عَتَّابٍ الدَّلَّالُ ، نَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، خَتَنِ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ لَمَّا عُرِجَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، I " مَرَّ عَلَى قَوْمٍ تُقْرَضُ شِفَاهُهُمْ I " ، فَقَالَ : يَا جِبْرِيلُ مَنْ هَؤُلَاءِ ؟ قَالَ : هَؤُلَاءِ الْخُطَبَاءُ مِنْ أُمَّتِكَ ، الَّذِينَ يَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ ، وَيَنْسَوْنَ أَنْفُسَهُمْ ، وَهُمْ يَتْلُونَ الْكِتَابَ أَفَلَا يَعْقِلُونَ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُغِيرَةِ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا أَبُو عَتَّابٍ ، وَيَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، وَلَمْ يَذْكُرْ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ فِي حَدِيثِهِ : ثُمَامَةَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم ﷺ کو معراج کرائی گئی تو آپ ﷺ کا گزر ایک ایسی قوم پر ہوا جن کے ہونٹ قینچیوں سے کاٹے جا رہے تھے۔ آپ ﷺ نے پوچھا: ”اے جبریل! یہ کون لوگ ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”یہ آپ کی امت کے وہ خطیب ہیں جو لوگوں کو نیکی کا حکم دیتے تھے اور اپنے آپ کو بھول جاتے تھے، حالانکہ وہ کتاب کی تلاوت کرتے تھے، تو کیا وہ عقل نہیں رکھتے تھے؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مغیرہ سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے ابو عتاب اور یزید بن زریع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور یزید بن زریع نے اپنی روایت میں ثمامہ کا ذکر نہیں کیا۔“