المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8220
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، ثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ ، نَا فَائِدُ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تَلْقُطُ الْقَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ ، فَتُوُفِّيَتْ ، فَلَمْ يُؤْذَنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِدَفْنِهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا مَاتَ مِنْكُمْ مَيِّتٌ فَآذِنُونِي ، وَصَلَّى عَلَيْهَا ، وَقَالَ : I " إِنِّي رَأَيْتُهَا فِي الْجَنَّةِ لَمَّا كَانَتْ تَلْقُطُ الْقَذَى مِنَ الْمَسْجِدِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ أَبَانَ إِلَّا فَائِدُ بْنُ عُمَرَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الذِّمَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت مسجد سے کوڑا کرکٹ چنا کرتی تھی، وہ فوت ہو گئی اور نبی کریم ﷺ کو اس کی تدفین کی اطلاع نہ دی گئی۔ تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی فوت ہو جائے تو مجھے ضرور اطلاع دیا کرو۔“ پھر آپ ﷺ نے اس کی نمازِ جنازہ پڑھائی اور فرمایا: ”میں نے اسے جنت میں دیکھا ہے، اس وجہ سے کہ وہ مسجد سے کوڑا کرکٹ چنا کرتی تھی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حکم بن ابان رحمہ اللہ سے فائد بن عمر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں ذماری منفرد ہیں۔“