المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8216
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : أَنَّ غُلَامًا لِأُنَاسٍ فُقَرَاءَ قَطَعَ أُذُنَ غُلَامٍ لِأُنَاسٍ أَغْنِيَاءَ ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " فَلَمْ يَجْعَلْ لَهُمْ شَيْئًا I " . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعَاذٌ .
ترجمہ
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ غریب لوگوں کے ایک غلام نے کچھ مال دار لوگوں کے ایک غلام کا کان کاٹ دیا، تو وہ لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے، آپ ﷺ نے ان کے لیے کچھ بھی مقرر نہ فرمایا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں معاذ منفرد ہیں۔“