المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8197
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُقَيْلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُكْثِرُ الذِّكْرَ ، وَيُقِلُّ اللَّغْوَ ، وَيُطِيلُ الصَّلَاةَ ، وَيَقْصِرُ الْخُطْبَةَ ، وَلَا يَأْبَى أَنْ يَمْشِيَ مَعَ الْأَرْمَلَةِ ، أَوِ الْمِسْكِينِ فَيَقْضِيَ حَاجَتَهُ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ ﷺ اللہ کا ذکر بہت کثرت سے کرتے، فضول بات بہت کم کرتے، نماز لمبی پڑھاتے اور خطبہ مختصر دیتے تھے، اور آپ ﷺ بیوہ یا مسکین کے ساتھ چل کر اس کی ضرورت پوری کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں فضل بن موسیٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“