المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8179
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَسْوَأُ النَّاسِ سَرِقَةً الَّذِي يَسْرِقُ صَلَاتَهُ . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ وَكَيْفَ يَسْرِقُ صَلَاتَهُ ؟ قَالَ : I " لَا يُتِمُّ رُكُوعَهَا وَلَا سُجُودَهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ ، وَلَا رَوَاهُ عَنِ الْوَلِيدِ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”لوگوں میں سب سے بدترین چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ اپنی نماز میں چوری کیسے کرتا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ نماز کا رکوع اور سجدہ پورا نہیں کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ولید سے حکم بن موسیٰ اور سلیمان بن احمد واسطی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“