المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8176
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ الْحُمَيْسِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَحْلُبَنَّ أَحَدٌ مَاشِيَةَ أَحَدٍ إِلَّا بِإِذْنِهِ ، أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يُؤْتَى مَشْرُبَتُهُ ، فَيُكْسَرَ بَابُهَا فَيُنْتَثَلَ مَا فِيهَا ؟ فَإِنَّ مَا فِي ضُرُوعِ مَوَاشِيهِمْ طَعَامُ أَحَدِهِمْ .
لَمْ يَرْوِ أَبُو إِسْحَاقَ الْحُمَيْسِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ غَيْرَ هَذَا ، تَفَرَّدَ بِهِ ، الْحِمَّانِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شخص کسی دوسرے کے جانور کا دودھ اس کی اجازت کے بغیر ہرگز نہ دوہے۔ کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے بالاخانے (توشہ خانے) پر آیا جائے، اس کا دروازہ توڑ دیا جائے اور اس کے اندر جو کچھ ہو سب نکال کر بکھیر دیا جائے؟ پس بلاشبہ ان کے جانوروں کے تھنوں میں جو کچھ ہے وہ ان کی خوراک کا ذخیرہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابو اسحاق حمیسی نے ایوب سے، انہوں نے نافع سے اس کے سوا کوئی اور حدیث روایت نہیں کی، اس میں حمانی منفرد ہیں۔“