المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8171
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا دَاوُدُ ، نَا مُحَمَّدٌ ، ثَنَا عَمْرٌو ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ : سَمِعْتُ طَاوُسًا ، أَخْبَرَنِي حُجْرٌ الْمَدَرِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الْعُمْرَى أَنَّهَا لِلْمُعَمَّرِ حَيَاتَهُ وَمَوْتَهُ .
ترجمہ
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے عمریٰ (یعنی زندگی بھر کے لیے دیے گئے عطیے) کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ وہ اسی شخص کا ہے جسے عمر بھر کے لیے دیا گیا، اس کی زندگی میں بھی اور اس کی موت کے بعد بھی۔