المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ هَاشِمٍ ، ثَنَا حَنْبَلُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ : كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ ، فَلَقِيَ الْعَدُوَّ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : يَا مَالِكَ يَوْمِ الدِّينِ ، إِيَّاكَ أَعْبُدُ ، وَإِيَّاكَ أَسْتَعِينُ قَالَ : فَلَقَدْ رَأَيْتُ الرِّجَالَ تُصْرَعُ ، تَضْرِبُهَا الْمَلَائِكَةُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهَا ، وَمِنْ خَلْفِهَا
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو الرَّبِيعِ سَمِعْتُ مُوسَى بْنَ هَارُونَ ، يَقُولُ : سَأَلْتُ عُثْمَانَ بْنَ طَالُوتَ عَنْ حَنْبَلٍ ، فَقَالَ : I " زَعَمُوا أَنَّهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي قُرَيْعٍ I " . وَسَأَلْتُهُ عَنْ عَبْدِ السَّلَامِ بْنِ هَاشِمٍ ، فَقَالَ : I " شَيْخٌ بَصْرِيٌّ I " . فَقُلْتُ لَهُ : كَانَ ثِقَةً ؟ قَالَ : I " مَا أَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا I " .
سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک غزوے میں تھے، آپ ﷺ کا دشمن سے سامنا ہوا تو میں نے آپ ﷺ کو یہ پڑھتے سنا: «يَا مَالِكَ يَوْمِ الدِّينِ، إِيَّاكَ أَعْبُدُ وَإِيَّاكَ أَسْتَعِينُ» ”اے روزِ جزا کے مالک! میں تیری ہی عبادت کرتا ہوں اور تجھی سے مدد مانگتا ہوں۔“ فرماتے ہیں: ”پھر میں نے دیکھا کہ (دشمن کے) آدمی گرائے جا رہے تھے اور فرشتے ان کے آگے اور پیچھے سے انہیں مار رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ ہی مروی ہے، اس میں ابو الربیع منفرد ہیں۔“
(امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میں نے موسیٰ بن ہارون رحمہ اللہ کو کہتے سنا: ”میں نے عثمان بن طالوت سے حنبل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: ”لوگوں کا خیال ہے کہ وہ بنو قریع کا ایک آدمی ہے۔“ اور میں نے ان سے عبد السلام بن ہاشم کے بارے میں پوچھا تو کہا: ”وہ بصرہ کے ایک شیخ ہیں۔“ میں نے ان سے پوچھا: ”کیا وہ ثقہ تھے؟“ انہوں نے کہا: ”میں ان کے بارے میں خیر کے سوا کچھ نہیں جانتا۔““