المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8156
وَبِهِ عَنْ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِامْرَأَةٍ : اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تُجْزِئُكِ مِنْ حَجَّةٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : سُرَيْجٌ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک عورت سے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کر لو، کیونکہ رمضان میں عمرہ تمہیں ایک حج کے برابر کفایت کر جائے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یعقوب بن عطاء رحمہ اللہ سے ان دونوں حدیثوں کو ابو اسماعیل المؤدب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان دونوں کو روایت کرنے میں سریج منفرد ہیں۔“