❮
❯
حدیث نمبر: 8131
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، أَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : صَعِدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ ، فَلَمَّا وَضَعَ رِجْلَهُ عَلَى مِرْقَاةٍ قَالَ : I " آمِينَ I " ، ثُمَّ صَعِدَ ، فَقَالَ : I " آمِينَ I " ، ثُمَّ صَعِدَ ، فَقَالَ I " آمِينَ I " . فَقَالَ : أَتَانِي جِبْرِيلُ ، فَقَالَ : مَنْ أَدْرَكَ شَهْرَ رَمَضَانَ فَمَاتَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ ، قُلْتُ : آمِينَ . قَالَ : وَمَنْ أَدْرَكَ أَبَوَيْهِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَمَاتَ فَلَمْ يُغْفَرْ لَهُ ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ ، قُلْتُ : آمِينَ . قَالَ : وَمَنْ ذُكِرْتَ عِنْدَهُ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْكَ ، فَأَبْعَدَهُ اللهُ ، قُلْتُ : آمِينَ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا حَفْصٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ .
ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ منبر پر چڑھے، جب آپ ﷺ نے پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا: «آمِينَ» ”اے اللہ! قبول فرما۔“ پھر اوپر چڑھے تو فرمایا: «آمِينَ» پھر چڑھے تو فرمایا: «آمِينَ» پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: ”جس نے رمضان کا مہینہ پایا اور مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، اللہ اسے (اپنی رحمت سے) دور کر دے۔“ میں نے کہا: «آمِينَ»۔ پھر انہوں نے کہا: ”اور جس نے اپنے والدین یا ان میں سے کسی ایک کو پایا اور مر گیا اور اس کی مغفرت نہ ہوئی، اللہ اسے دور کر دے۔“ میں نے کہا: «آمِينَ»۔ پھر کہا: ”اور جس کے پاس آپ ﷺ کا ذکر کیا جائے اور وہ آپ ﷺ پر درود نہ بھیجے، اللہ اسے دور کر دے۔“ میں نے کہا: «آمِينَ»۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو محمد بن عمرو سے حفص کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں سہل بن عثمان منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8131
تخریج حدیث «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2551، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1888، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 907، 908، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2023، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3545، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8596، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7568، 8676، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5922، والبزار فى «مسنده» برقم: 8116، 8465، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2541 / 1، 2541 / 2، 3329، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8994»