المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8125
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ، نَا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ صَلَّى رَكْعَةً مِنْ صَلَاةِ الصُّبْحِ قَبْلَ أَنْ تَطْلُعَ الشَّمْسُ ، وَرَكْعَةً إِذَا طَلَعَتْ ، فَقَدْ أَدْرَكَ الصَّلَاةَ ، وَمَنْ أَدْرَكَ رَكْعَتَيْنِ مِنْ صَلَاةِ الْعَصْرِ قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ أَنْ تَغْرُبَ ، فَقَدْ أَدْرَكَهَا يَعْنِي : الْعَصْرَ . لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الزُّبَيْدِيُّ ، وَلَا عَنِ الزُّبَيْدِيِّ إِلَّا يَزِيدُ بْنُ يُوسُفَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے فجر کی نماز کی ایک رکعت سورج نکلنے سے پہلے پڑھ لی اور ایک رکعت سورج نکلنے کے بعد پڑھی تو اس نے نماز پا لی، اور جس نے عصر کی دو رکعتیں سورج غروب ہونے سے پہلے پا لیں اور دو رکعتیں غروب کے بعد پڑھیں تو اس نے اسے (یعنی عصر کو) پا لیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زہری سے زبیدی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور زبیدی سے یزید بن یوسف کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں منصور بن ابی مزاحم منفرد ہیں۔“