❮
❯
حدیث نمبر: 8123
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا حَوْثَرَةُ بْنُ أَشْرَسَ الْمِنْقَرِيُّ ، نَا سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ الصَّلَاةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : I " طُولُ الْقُنُوتِ .
قَالَ : أَيُّ الصَّدَقَةِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : I " جُهْدُ الْمُقِلِّ I " .
قَالَ : أَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَكْمَلُ إِيمَانًا ؟ قَالَ : I " أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عُمَيْرِ بْنِ قَتَادَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سُوَيْدٌ أَبُو حَاتِمٍ I " .
ترجمہ

سیدنا عمیر بن قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کون سی نماز افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس میں قیام لمبا ہو۔“
اس نے پوچھا: ”کون سا صدقہ افضل ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کم مال والے کی محنت و مشقت کی کمائی (سے دیا ہوا صدقہ)۔“
اس نے پوچھا: ”مومنوں میں ایمان کے اعتبار سے سب سے کامل کون ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جو ان میں اخلاق کے اعتبار سے سب سے اچھا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عمیر بن قتادہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اس میں سوید ابو حاتم منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8123
درجۂ حدیث محدثین: فيه سويد أبو حاتم، وفيه كلام
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه سويد أبو حاتم وفيه كلام «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 116»»
«أخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1780، والطبراني فى «الكبير» برقم: 103»