❮
❯
حدیث نمبر: 8117
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، نَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ أُسَيْدِ بْنِ حُضَيْرٍ قَالَ : بَيْنَا أَنَا أُصَلِّي ذَاتَ لَيْلَةٍ إِذْ رَأَيْتُ مِثْلَ الْقَنَادِيلِ نُورًا نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ ، فَلَمَّا رَأَيْتُ ذَلِكَ وَقَعْتُ سَاجِدًا ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : I " هَلَّا مَضَيْتَ يَا أَبَا عَتِيكٍ ؟ I " قَالَ : مَا اسْتَطَعْتُ إِذْ رَأَيْتُ إِلَّا أَنْ وَقَعْتُ سَاجِدًا ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَوْ مَضَيْتَ لَرَأَيْتَ الْعَجَائِبَ ، تِلْكَ الْمَلَائِكَةُ تَنْزِلُ لِلْقُرْآنِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا هِشَامٌ ، وَلَا عَنْ هِشَامٍ إِلَّا مُعَاذٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ .
ترجمہ

سیدنا اسید بن حضیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”ایک رات میں نماز پڑھ رہا تھا کہ اچانک میں نے قندیلوں جیسا ایک نور دیکھا جو آسمان سے اتر رہا تھا، جب میں نے یہ منظر دیکھا تو سجدے میں گر پڑا۔ پھر میں نے اس کا ذکر رسول اللہ ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے ابو عتیک! تم آگے کیوں نہ بڑھے (یعنی نماز میں قراءت جاری کیوں نہ رکھی)؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جب میں نے یہ دیکھا تو میرے بس میں اس کے سوا کچھ نہ رہا کہ میں سجدے میں گر پڑوں۔“ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر تم آگے بڑھتے رہتے تو عجیب و غریب چیزیں دیکھتے، یہ فرشتے تھے جو قرآن (سننے) کے لیے اتر رہے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے ہشام کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ہشام سے معاذ کے سوا کسی نے نہیں، اس میں اسحاق بن راہویہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 8117
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 779، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1463، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2041، 2042، 2040، 5295، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7962، 8020، 8187، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3549، 3546، 3547، 3548 / 2، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4182، 4183، والطبراني فى «الكبير» برقم: 562، 561، 564، 563، 567، 565، 566، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 180، 6547»