المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8115
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ I " يُوتِرُ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ، وَإِذَا سَلَّمَ قَالَ : سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، وَمَدَّ بِالْأَخِيرَةِ صَوْتَهُ ، وَيَقُولُ : I " رَبُّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عِيسَى بْنُ يُونُسَ .
ترجمہ
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ وتر میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھا کرتے تھے، اور جب سلام پھیرتے تو تین مرتبہ «سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ» ”پاک ہے بادشاہ، نہایت پاکیزہ ذات“ کہتے، اور آخری مرتبہ آواز کو لمبا کھینچتے، اور فرماتے: «رَبِّ الْمَلَائِكَةِ وَالرُّوحِ» ”جو فرشتوں اور روح (جبریل علیہ السلام) کا رب ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”قتادہ سے یہ حدیث سعید بن ابی عروبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور اس میں عیسیٰ بن یونس منفرد ہیں۔“