المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى قَالَ : نَا أَبِي يَحْيَى بْنُ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ قَالَ : نَا أَبُو الْمَلِيحِ الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا فُرَاتُ بْنُ سَلْمَانَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا مُوسَى ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيُنَادِي مُنَادٍ : أَلَيْسَ عَدْلًا مِنِّي أَنْ أُولِيَ كُلَّ قَوْمٍ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ ؟ ثُمَّ يُرْفَعُ لَهُمْ آلِهَتُهُمْ ، فَيَتَّبِعُونَهَا حَتَّى لَا يَبْقَى أَحَدٌ إِلَّا الْمُؤْمِنُونَ ، فَيُقَالُ لَهُمْ : مَا بِكُمْ ؟ قَالُوا : مَا نَرَى إِلَهَنَا الَّذِي كُنَّا نَعْبُدُ قَالَ : فَيَتَجَلَّى لَهُمْ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ فُرَاتِ بْنِ سَلْمَانَ إِلَّا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ .
سیدنا ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا، پھر ایک پکارنے والا منادی کرے گا: «أَلَيْسَ عَدْلًا مِنِّي أَنْ أُولِيَ كُلَّ قَوْمٍ مَا كَانُوا يَعْبُدُونَ ؟» ”کیا یہ میری طرف سے عدل نہیں ہے کہ میں ہر قوم کو اسی کے سپرد کر دوں جس کی وہ عبادت کرتے تھے؟“ پھر ان کے لیے ان کے معبودوں کو ظاہر کیا جائے گا تو وہ ان کے پیچھے چل پڑیں گے، یہاں تک کہ مومنوں کے سوا کوئی باقی نہیں رہے گا۔ پس ان سے پوچھا جائے گا: ”تمہیں کیا ہوا (کہ تم کہیں نہیں گئے)؟“ وہ عرض کریں گے: ”ہمیں اپنا وہ معبود نظر نہیں آ رہا جس کی ہم عبادت کیا کرتے تھے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر اللہ تبارک و تعالیٰ ان کے لیے تجلی فرمائے گا۔“
اس حدیث کو فرات بن سلمان رحمہ اللہ سے صرف ابو الملیح الرقی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔