المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8089
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَشْجَعِيُّ ، عَنْ أَبِي سُهَيْلِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنِ اطَّلَعَ فِي بَيْتِ قَوْمٍ بِغَيْرِ إِذْنِهِمْ ، فَقَدْ حَلَّ لَهُمْ أَنْ يَفْقَئُوا عَيْنَهُ
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي سُهَيْلٍ إِلَّا عَاصِمٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص کسی قوم کے گھر میں ان کی اجازت کے بغیر جھانکے تو ان کے لیے جائز ہو گیا کہ اس کی آنکھ پھوڑ دیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو سہیل سے عاصم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو موسیٰ انصاری منفرد ہیں۔“