المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مِنْ بَقِيَّةِ مَنْ أَوَّلُ اسْمِهِ مِيمٌ مَنِ اسْمُهُ مُوسَى باب: میم سے شروع ہونے والے باقی ناموں میں سے ان راویوں کا بیان جن کا نام موسیٰ ہے۔
حدیث نمبر: 8073
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ ، نَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نَا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ضِرْسُ الْكَافِرِ فِي النَّارِ ، أَوْ نَابُ الْكَافِرِ مِثْلُ أُحُدٍ ، وَغِلَظُ جِلْدِهِ مَسِيرَةُ ثَلَاثٍ I "
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هَارُونَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، وَلَا عَنْ حَسَنٍ إِلَّا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کافر کی داڑھ (یا فرمایا: کافر کا دانت) جہنم میں احد پہاڑ کے برابر ہوگا، اور اس کی کھال کی موٹائی تین دن کی مسافت کے برابر ہوگی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ہارون بن سعد سے حسن بن صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حسن سے حمید بن عبدالرحمن کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“